22 جولائی 2025 - 03:00
مآخذ: ارنا
ایران اور روس کے وزرائے دفاع کی ماسکو میں ملاقات

ماسکو میں ایران کے سفیر نے بتایا ہے کہ ایران کے وزیر دفاع نے پیر کے روز روس کے وزیر دفاع آندرے بلوسوف سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو کی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مابق، ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی نے پیر 21 جولائی 2025 کو ماسکو میں IRNA کے رپورٹر کے ساتھ انٹرویو میں بتایا کہ ایران کے وزیر دفاع فلائٹ بریگیڈیئر عزیز نصیرزادہ نے پیر کے روز روس کے وزیر دفاع آندرے بلوسوف سے ملاقات میں دفاع اور فوجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اتوار کو رہبر انقلاب اسلامی ایران کے مشیر علی لاریجانی اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان کریملن میں ہونے والی ملاقات میں بھی ایرانی وزیر دفاع موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha